Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ماہرین صحت کی ڈینگی سے مشابہہ نئے وائرس کی تردید

کراچی: ماہرین صحت نے شہر میں ڈینگی سے مشابہہ کسی نئے وائرس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامات کے باوجود منفی رپورٹ کے حامل ڈینگی کیسز کئی برسوں سے رپورٹ ہوتے آرہے ہیں۔ عوام خدشات کا شکار نہ ہوں تاہم ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے ضرور اختیار کریں ۔

کراچی میں ڈینگی سے مماثلت رکھنے والے نئے وائرس کے حوالے سے ماہرین صحت نے تردید کردی ۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ ایسے کیسز گزشتہ چودہ برسوں سے رپورٹ ہورہے ہیں جن میں علامات تو ڈینگی کی ہیں تاہم مریضوں کی ڈینگی رپورٹ منفی ہے ۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ مکمل بائیولوجیکل اسٹیڈیز کے بغیر اسے نیا وائرس یاویرینٹ قرار دینا قبل از وقت ہے ۔ درجہ حرارت گرتے ہی ڈینگی کی شدت میں کمی متوقع ہے تاہم اس سے قبل عوام مچھروں سے بچاؤکے طریقے لازمی اختیار کریں۔

Related posts

کراچی میں مہنگائی پورے ملک سے زیادہ ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

مسلم لیگ نون کی مہنگائی مارچ کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل

Rauf ansari

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

Hassam alam

Leave a Comment