Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

ہیل باونڈ نے مقبولیت میں اسکوئڈ گیمز کو پیچھے چھوڑ دیا

سیول: نیٹ فلکس پر جنوبی کورین سیریز میں سخت مقابلہ شروع ہو گیا، مقبول ترین سیریز اسکوئڈ گیمز کو ہیل باونڈ نے پیچھے چھوڑ دیا۔

خوف اور تھرل سے بھرپور سیریز ‘ہیل باونڈ’ چوبیس گھنٹے میں دنیا کے 80 ملکوں میں مقبول ترین نیٹ فلکس سیریز بن گئی ہے، ٹی وی سیریز کو یونگ سان ہو نے تیار کیا ہے جس کا پریمیئر ستمبر میں 2021 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

ہیل باؤنڈ شیطانوں کی ایک پرتشدد ٹیم کے بارے میں ہے جو ‘گنہگاروں’ کا شکار کرکے انہیں جلا کر جہنم میں بھیجتے ہیں۔

اسکوئڈ گیم 17 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور صر 27 دنوں میں ہی ایک سو گیارہ ملین لوگوں نے دیکھ لی تھی، اس سے بہلے برطانوی ڈرامہ بریجرٹن کو 28 دنوں میں 82 ملین اکاونٹس پر دیکھنے کا ریکارڈ تھا۔

اسکویڈ گیم کے تخلیق کار نے ہٹ ٹی وی سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان بھی کر دیا ہے،حالانکہ جنوبی کوریا میں زیادہ تر ٹی وی شوز صرف ایک سیزن کے لیے چلتے ہیں۔

Related posts

رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

جن علاقوں سے پانی نکالا جا چکا ہے، وہاں متاثرین کی واپسی شروع ہو گئی، شرجیل میمن

Nehal qavi

پی ایس ایکس میں زبردست اتار چڑھاؤ، 87 پوائنٹس کی کمی پر بند

Nehal qavi

Leave a Comment