Urdu
تازہ ترین کھیل

سری لنکا میں ایشیا کپ کا انعقاد مزید دشوار

سری لنکا میں ایشیاکپ کاانعقاد مزیددشوار ہوگیا۔ معاشی وسیاسی بحران کے باعث آئندہ ماہ آسٹریلیاکا دورہ بھی خطرے سے دوچارہے۔ بجلی کی کمی سے نائٹ میچزکاانعقاد مشکل ہوگیا۔ فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔ملک میں معاشی و سیاسی بحران کے بعدبجلی کی کمی سےایونٹ کی میزبانی دشوار ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں صرف بارہ گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔

سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ نائٹ میچز کے لیے حکومتی بجلی پرانحصار نہیں کرتے۔ ہمارے پاس اپنے جنریٹرز ہیں۔ لیکن اگر ایندھن ہی دستیاب نہ ہو تو صورتحال مختلف ہوجائے گی۔

موجودہ کشیدہ حالات میں آئندہ ماہ آسٹریلیاکا دورہ سری لنکاب ھی خطرے میں پڑگیاہے۔آئی سی سی نےسری لنکا کو ایشیاء کپ کی میزبانی کی تصدیق کےلیے 27 جولائی تک مہلت دی ہے۔ سری لنکن حکام کینگرو سے ایشیاکپ میچز ڈے نائٹ کے بجائے دن میں کرانے پرغور کررہے ہیں۔فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

Related posts

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن

Hassam alam

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

پاک،ونڈیزون ڈے سیریز:میچ آفیشلزکا اعلان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment