سال دو ہزار اکیس ہالی ووڈ فلموں کیلیے کامیاب سال رہا، دو ہزار بیس میں کورونا کی وجہ سے ریلیز نہیں ہو سکی تھیں وہ ریلیز ہوئیں اور کامیاب بھی رہیں۔
اسپائیڈر مین سال کی سب سے کامیاب فلم بن گئی جس نے ایک سو اسی ارب روپے سےزائد کا بزنس کرلیا۔ دو ہزار بیس میں ریلیز نہ ہونے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی 2021 میں ریلیز کر دی گئی جس کا جادو دنیا بھر پر چھا گیا،ڈینیل کریگ کی فلم نے اٹھائیس ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا۔
