Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سپریم کورٹ سے اچھا فیصلہ آنے کی امید ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے امید ہے اچھا فیصلہ آئے گا۔

ملک میں پیدا ہونے والی آئینی صورت حال پراز خود نوٹس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خوشید شاہ کا کہناتھا کہ ادراوں ، جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئیے عدالت میں آئے ہیں۔ عدالت نے کل سو موٹو نوٹس لیا کہ کچھ آئین کے خلاف ہو رہا ہے۔ سوچتے ہیں کہ ایک دفعہ پاکستان کو آئین کے لیے قربانی دینی پڑے گی۔سپریم کورٹ سے امید ہے اچھا فیصلہ آئے گا۔

پی پی رہنما قمرزمان قائرہ کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے ہے کہ اسمبلی میں ہارنے لگے تھے تو یہ کر دیا۔یہی لوگ اگلے الیکشن میں روتے نظر آئیں گے ۔الیکشن ضرور ہونگے لیکن پہلے یہ جواب دیں جبکہ نوید قمر نے کہا کہ کل جو بھی ہوا اس کی مثال آئین میں کہیں نہیں ملتی۔ اسپیکر اگر رولنگ دے سکتے ہیں ایسے تو پھر بادشاہ بن کر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں آئین کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ امید ہے کہ آئین اور جمہوریت کے استحکام کی طرف فیصلہ آئے گا۔

Related posts

سندھ کی گندم چوری کرنے والا چوہا کورونا فنڈ کے 40 ارب روپے بھی کھا گیا، سعید غنی

Hassaan Akif

عمران خان کا واپس بنی گالہ آنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی نے تمام حدیں پار کر لی ہیں، شرجیل انعام میمن

Nehal qavi

Leave a Comment