کراچی: حب چوکی شاکر ہوٹل کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں جیپ میں سوار ضلع آوران کے سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی اکرم آورانی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حب چوکی شاکر ہوٹل کے سامنے ویگو گاڑی کو پلانٹیڈ ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق و زخمیوں کو حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔