کراچی: حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 336.7 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی۔
حکام کے مطابق حب ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ڈھائی فٹ مزید پانی آنے کی صورت میں اسپل وے کھولنا پڑ سکتا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
