اقرا یونیورسٹی کے مالک و سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کر گئے

سیاسی، سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کر گئے۔ وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اقرا یونیورسٹی کے مالک، سیاسی و سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کر گئے۔ حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اِن کی نماز جنازہ جمعرات 8 ستمبر بعدِ نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More