Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہنزہ: شیشپر گلیشیر میں پانی کا اخراج تیز، حسن آباد پل دریا برد

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں واقع ششپر گلیشیرپگھل گیا۔حسن آباد نالہ میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں حسن آباد پل دریا برد ہوگیا۔

گلیشیر ٹوٹنے کے باعث مقامی آبادی حسن آباد گاؤں ہجرت گرگئی۔

شیشپر نالے کے اطراف شاہراہ قراقرم بھی کٹاو کے باعث دریا برد ہوچکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے نالے کے اطراف ایمرجنسی نافذ کر کے بروقت گھرانوں کو خالی کرایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے اور لوکل ٹرانسپورٹ کو نگر شاہراہ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ضعلی انتظامیہ کا کہنا ہے اس وقت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کو شلٹر اور خوراک فراہم کی جارہی ہیں اور شاہراہ قراقرم کو عارضی بحالی کے این ایچ اے سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جلد از جلد شاہراہ قراقرم کو بحال کرنے کے لیے عارضی پل لگا کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری بارش متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ دورہ

Nehal qavi

اچھے اقدام کو عدالت لے جانے کے بجائے، کے پی کو مفت بجلی فراہم کریں، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

ہم مستقبل میں بھی حکومت کو شکست دیتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Hassaan Akif

Leave a Comment