لاہور: پی سی بی نے محمدحسنین کے بولنگ ایکشن کا دوسرابائیومکینکس ٹیسٹ کرالیا۔جس میں فاسٹ بولر کے بازوکاخم پندرہ ڈگری کی مقررہ حدکے اندرپایا گیا۔پی سی بی لیبارٹری رپورٹ کا منتظرہے۔ جس کے بعدآئی سی سی سے رابطہ کیاجائے گا۔ آئی سی سی سے کلیئرہونے پرمحمدحسنین بولنگ کرسکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمدحسنین کے بولنگ ایکشن کا دوسرا بائیو مکینکس ٹیسٹ کرالیا۔ جس میں فاسٹ بولر کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کی مقررہ حد کے اندرپایاگیا۔ محمدحسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہواتھا اور آئی سی سی لیب ٹیسٹ میں کئی ڈیلیوریز کے دوران ان کے بازو کاخم مقررہ حدسے زائد پایاگیا اورآئی سی سی نے ان پرپابندی عائدکردی۔ پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ عمررشیدکی زیرنگرانی فاسٹ بولر کے ایکشن پرکام کیاگیا اوراسے درست کرایا گیا۔ جس کے بعدلاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ لیب سے دومرتبہ فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کابائیو مکینکس ٹیسٹ کیاگیا۔
