Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران کیساتھ ہوں مگر فوج کیخلاف نعرے غلط ہے، شیخ رشید

پشاور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی طاقتوں نے ہماری حکومت ختم کرکے کرائے کے ٹٹووں لائے جنہیں عوام دیکھنا نہیں چاہتی ۔

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لوگ موجودہ حکمرانوں کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو انکے فیصلوں کیساتھ کیسے کھڑے ہونگے۔جس دن فرد جرم عائد ہونی تھے اسی دن حلف اٹھایا ۔پلان کے مطابق چوروں کو اوپر لایا جارہا ہے ۔اگر باپ اور ایم کیو ایم ساتھ نہ بھی دیتے تو بھی عدم اعتماد ہونی تھی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ کہا کہ جس دن استعفی منظور ہونگے سب سے پہلا میرا ہوگا ۔اسلام آباد کی کال دینے سے پہلے عمران خان کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہے۔میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں لیکن عمران خان کیساتھ ہوں فوج کیخلاف نعرے غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منحرف لوگ کس منہ سے سیاست کرینگے۔برے وقت میں ساتھ نہ دینے والے نسلی اور اصلی نہیں ہوتا ۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں لیکن عمران خان کیساتھ ہوں فوج کیخلاف نعرے غلط ہے۔ہمیں بھی چاہیے اپنے غلط فہمیاں دور کرے ۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 26 پیسے مہنگا

Nehal qavi

چیف الیکشن کمشنر سے شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرونک ووٹنگ پر گفتگو

Rauf ansari

اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کے اضافے سے ڈالر171.50 پر پہنچ گیا

Rauf ansari

Leave a Comment