Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

میں نےکسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ گزشتہ روزمیں نےکسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،میں نےترجمان پاک فوج کی حیثیت سےبیان دیا،میں سروسزچیفس کاترجمان ہوں،کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراسلے پر ہمیں جوڈیشل کمیشن بنانے پرکوئی اعتراض نہیں، ہم مکمل تعاون کریں گے۔ پہلی حکومت کےپاس بھی یہی آپشن تھا ۔ موجودہ حکومت کےپاس بھی کمیشن بنانےکااختیارہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اجلاس میں رائےنہیں تھی، انٹیلی جنس بیسڈرپورٹ تھی،سازش کالفظ کمیٹی کےاعلامیےمیں بھی شامل نہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا موقف واضح بیان کردیاتھا، کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے یہ نہیں کہاکہ سازش ہوئی۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی۔

Related posts

عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

Zaib Ullah Khan

دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے

Hassam alam

ملیر میمن گوٹھ میں 2گروہوں میں تصادم، 4 ہلاک، 13زخمی

Rauf ansari

Leave a Comment