Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر قانون بنتے ہی شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کرؤانگا، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے۔ کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف کی ضمانت مسترد کی جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بہت لوگوں کےخواب چکنا چور ہونے ہیں۔ شہبازشریف کا وزیراعظم بننےکا خواب کرچی کرچی ہوناہے۔ عدالت سے ضمانت پر بیٹھا شخص وزیراعظم کا امیدوار ہے ۔باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے۔ دونوں ہی عدالتوں سےضمانت پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے ۔کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے۔ کسی کو باہر بیٹھ کرپاکستان میں حکومت تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔اتحادیوں کو کہا آئیں شہادتیں دیکھیں عالمی سازش کیسے ہو رہی ہے ۔شہبازشریف کو بھی کہا آئیں مراسلہ دیکھ لیں وہ بھی نہیں آئے اس کی ایک ہی وجہ ہےکہ یہ لوگ سازش کاحصہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غلاماں شریف خاندان کو بھی دیکھ لیں۔ خواجہ آصف پاکستان کاوزیرخارجہ تھااوردبئی میں تنخواہ وصول کررہاتھا ۔خواجہ آصف کہتےہیں امریکااپنی ڈرپ نکال لےتوہم آگےنہیں چل سکتے ہیں۔ منحرف ارکان کی کس طرح ملاقاتیں ہوئیں۔ نوٹس لیاگیا ہے منحرف ارکان پرقانونی چارہ جوئی کی جائےگی۔

Related posts

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہوگی

Hassam alam

کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

Zaib Ullah Khan

ڈالر کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو بہت مار پڑے گی،شوکت ترین

ibrahim ibrahim

Leave a Comment