Urdu
کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ:پاکستان کی چوتھی پوزیشن پر ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا کی آسٹریلیاسے شکست نے پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر ترقی دلا دی۔ سری لنکا کی پانچویں نمبر پر تنزلی ہوگئی۔۔ آسٹریلیا کی ٹاپ پوزیشن میں استحکام آگیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔ آسٹریلیاسے پہلا ٹیسٹ میں شکست کے نتیجے میں سری لنکاکی پانچویں نمبر پرتنزلی ہوگئی۔ آسٹریلیاکی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ آسٹریلیانے نومیچزمیں چھ جیتے،تین ڈراکیے۔ چوراسی پوائنٹس اورفتح کے ستتر اعشاریہ سات آٹھ اوسط کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ جنوبی افریقانےسات ٹیسٹ میں پانچ جیتے، دو ہارے، ساٹھ پوائنٹس اور اکہترفیصد اوسط سے دوسرے نمبرپرہے۔ بھارت کی تیسری پوزیشن ہے۔اس نے گیارہ میچزمیں چھ جیتے،تین ہارے، دوڈراکیے۔ ستتر پوائنٹس اور اٹھاون فیصد اوسط ہے۔

پاکستان نےسات ٹیسٹ کھیلے۔ تین کامیابیوں، دو ناکامیوں اور دوغیر فیصلہ کن میچز سے چوالیس پوائنٹس باون فیصد فتح کی اوسط سے چوتھے نمبر پرپہنچ گیا۔ سری لنکاسات ٹیسٹ میں تین جیتے تین ہارے،ایک ڈراکیا۔ چالیس پوائنٹس اورسینتالیس فیصداوسط سے پانچویں نمبر پرچلاگیا۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بالترتیب چھٹی سے نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Related posts

طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے، رمیز راجہ

Hassam alam

فخر زمان کا بھی بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل 7 پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment