Urdu
کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن سے محروم

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں فتح اور سیریز برابر کرکے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیاکو پہلی اور پاکستان کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا۔ جنوبی افریقا بہتر اوسط کے باعث ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوگیا۔سری لنکا نے تیسرے نمبر پر قبضہ کرلیا۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اننگ سے جیت لیا اور سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ شکست کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلی اور پاکستان تیسری پوزیشن سے محروم ہوگیا۔جنوبی افریقا سات ٹیسٹ میں پانچ فتوحات اور دو ناکامیوں سے ساٹھ پوائنٹس اور اکہتراعشاریہ چار تین اوسط سے ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔

آسٹریلیاکی دس میچوں میں چھ کامیابیوں ،تین ڈرا اور پہلی ناکامی سے چوراسی پوائنٹس اورفتح کی ستر فیصد اوسط سے دوسرے نمبرپرتنزلی ہو گئی۔ سری لنکا باون پوائنٹس اور چون فیصد اوسط سے پاکستان کی جگہ تیسرے نمبر پرپہنچ گیا۔ پاکستان چوالیس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلا گیا۔ بھارت باون پوائنٹس اور باون اعشاریہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرموجود ہے۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش چھٹے سے نویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related posts

پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ ٹائٹلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئے

Hassam alam

ایشیا کپ، ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Hassam alam

ٹوئنٹی میچ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment