Urdu
کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیاکی ٹاپ،پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی ٹاپ اورپاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ڈرا کراچی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں نے چارچار پوائنٹس حاصل کیے۔جنوبی افریقا، بھارت اورسری لنکا ٹاپ فائیو ٹیموں میں شامل ہیں۔

پاکستان اورآسٹریلیا نے ڈرا کراچی ٹیسٹ سے چارچار پوائنٹس حاصل کیے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیاکی ٹاپ اورپاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کےسات ٹیسٹ میں چار فتوحات اور تین ڈراکی بدولت ساٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔فتح کی اکہتراعشایہ چاردو کی اوسط سے ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ پاکستان نےچھ ٹیسٹ میں تین جیتے،ایک ہارا اور دو غیرفیصلہ کن رہے۔ چوالیس پوائنٹس اور اکسٹھ اعشاریہ ایک ایک اوسط سے دوسری پوزیشن پرفائزہے۔

جنوبی افریقاپانچ میچوں میں تین کامیابیوں اور دوناکامیوں سے چھتیس پوائنٹس اورساٹھ کی اوسط سے تیسرے نمبرپرہے۔ بھارت نے بارہ میچز میں چھ جیتے،تین ہارے اوردو ڈراکرکے ستتر پوائنٹس اوراٹھاون اعشاریہ تین تین اوسط سے چوتھے نمبر پرہے۔ سری لنکانے چار ٹیسٹ میں دوجیتے، دو ہارے چوبیس پوائنٹس اور پچاس کی اوسط سے پانچویں نمبر پرہے۔ نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بالترتیب پانچویں سے نویں پوزیشن پرہیں۔

Related posts

سری لنکا کے بعد افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

Hassam alam

آسٹریلیاکےخلاف پاکستان کے ون ڈے اورٹی20 اسکواڈزکااعلان

ibrahim ibrahim

کامران اکمل نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

Hassaan Akif

Leave a Comment