Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مجھے کچھ ہوا تو مجھے اور ملک کو انصاف دلوانا ہے، عمران خان

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے، ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، جس میں سازش کرنے والےایک ایک شخص نام بتادیاہے۔ جب آپ سب وہ ویڈیو دیکھو گے تو مجھے اور ملک کو انصاف دلوانا ہے۔

فیصل آباد میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےعمران خان نےکہا کہ ہماری حکومت کے خلاف امریکا میں سازش تیار ہوئی اور یہاں میر جعفر اور میر صادق نے اس کا ساتھ دیا، اب مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے جن جن کے نام لئے ہیں آپ نے ایک ایک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنا ہے، اس طرح پہلی بار طاقتور قانون کے نیچے آئے گا۔

عمران خان نے کہا پاکستان کے صدر عارف علوی نے چیف جسٹس کو خط لکھا، انہوں نے خط میں ڈونلڈ لو کی دھمکی کا بتایا۔22 کروڑ کی عوام کے وزیراعظم کو ایک امریکی دھمکی دیتا ہے، اگر یہ سازش کامیاب ہو گئی تو ہم۔سب کچھ معاف کر دیں گے، امریکہ، ڈونلڈ لو تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے، ہم نبی کریم کی امت ہیں، اللہ تیرے سوا ہم کسی کو خدا نہیں مانتے، مسلمان کسی کے سامنے نہیں جھکتا، خوف کی زنجیریں انسان کو بڑا انسان بننے سے روکتی ہیں، جو لوگ سپر پاور سے ڈرتے ہیں وہ شرک کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا میر جعفر اورمیر صادق کی وجہ سے چوروں کی حکومت مسلط کی گئی، ہمارے کے خلاف سو موٹو ایکشن لے لیا گیا جیسے ہم نے کوئی بڑاجرم کیا ہو، ڈاکٹررضوان کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،؟ سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، اب ایک اورافسراصغرکوبھی ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے، سپریم کورٹ ڈاکٹررضوان کی موت کی تحقیقات کرائے، اگر ایسا نہیں کرنا تو پاکستان کی جیلوں کو کھول دو، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک زہرکا بتاؤں گا جو کھانے میں ڈال دیں توانسان کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ غدار اور چور ہیں، جدھرجائیں گےان کے خلاف نعرے لگیں گے، میں نے سنا تھا رانا ثنااللہ نے صرف18 قتل کیے لیکن اب پتہ چلا کہ22 قتل کیے ہیں، رانا ثنااللہ شکل سے بھی قاتل لگتے ہیں، ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی جرم نہ کیا ہو، آصف زرداری سب سے بڑا ڈاکو ہے جوگاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے، بھگوڑا، مفرور اور قانون سے بھاگا ہوا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے۔ دنیا میں ایک مثال دیں جہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر کیسز ہوں اوروہ ملک پرمسلط ہوں، ان کا ملک پرمسلط ہونا ہم سب کی توہین ہے۔ امپورٹڈحکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب حکومت جاتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیں، میری حکومت ختم کی گئی تولوگ سڑکوں پرنکل آئے۔

Related posts

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور

Hassam alam

پی ٹی اے کی ہداہت پر مری میں سیاحوں کو مفت کال کی سہولیات فراہم

Hassaan Akif

کورونا کی پانچویں لہر، کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ

Hassaan Akif

Leave a Comment