عمران خان میں جرات ہے تو ایمرجنسی لگاکر دکھائے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میں جرات ہے تو ایمرجنسی لگاکر دکھائے۔

اسلام آباد میں شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوہدری صاحبان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کی نظر میں پنجاب کے ڈاکو نہیں رہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سازش کی بات کرتے ہیں یہ خود سب سے بڑے سازشی ہیں۔جو شخص فارن فنڈنگ پر اپنی سیاست چلاتا ہو وہ فارن کنسپرنسی کا ذکر کرے تو ہنسی آتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی ملک کےوزیراعظم رہے تو ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں ہمیں شاید منحرف ایم این ایز کی ضرورت بھی نہ پڑے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More