پیپلزپارٹی کو موقع ملے تو الگ صوبہ لازمی بنائیں گے، بلاول

کوٹ ادو : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے ۔ جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ ادو میں ملک غلام ربانی کھر کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری طریقے سے ہی ہٹایا جانا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہی پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔آج کی صورتحال میں اپوزیشن کو ایک پوائنٹ پر آنا ہوگا ۔ ہمارا پی ڈی ایم سے مطالبہ تھا کہ عدم اعتماد کے ذریعے نااہل حکومت کوہٹائیں ۔

بلاول زرداری بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ صوبہ بنانے کی تجویز بھی دی عملی قدم بھی اٹھائے ۔پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا الگ صوبہ لازمی بنائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More