Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بائیس مارچ سے پہلے اجلاس نہ بلایا تو آئین شکنی ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بائیس مارچ سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانا اسپیکر کی جانب سے آئین شکنی ہوگی جو ملک سے غداری اور بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54کی شق 3کے تحت ایک چوتھائی ارکان ریکوزیشن درخواست جمع کرائیں تو اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند ہے۔ چودہ روز سے زیادہ تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بائیس مارچ سے پہلے اجلاس نہ بلایا تو آئین شکنی ہوگی جس کی سزا آرٹیکل چھ میں مقرر ہے ۔ آئین اسپیکر کو پابند کرتا ہے کہ تحریک جمع ہونے کے بعد سات دن کے اندر اس کارروائی کو مکمل کرے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک جمع ہونے کے بعد اسپیکر تین دن کے بعد اور سات دن سے پہلے رائے شماری کرانے کا پابند ہے ۔ آئینی و قانونی شقوں سے روگردانی آئین شکنی ہے جو ملک سے غداری اور بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

Related posts

شارخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور

Rauf ansari

ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری، ویڈیو کا دورانیہ مزید بڑھادیا گیا

Hassam alam

اپوزیشن کو الیکٹرک ووٹرمشینوں سے نہیں آپ کی بدنیتی سے ڈرلگتا ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

Leave a Comment