حکومت تو نہیں بچاسکتے اگر عزت ہے تو وہ بچالو، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ حکومت تو نہیں بچاسکتےمگر اگر کوئی بچی کچھی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کےسندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے پرردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‏حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔

حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ اس لئے غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیاہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More