Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،پی بی اے و دیگردرخواست گزاروں کی جانب سے رابی بن طارق عدالت میں پیش ہوئے،پی بی اے کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 19 اے سے متصادم ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے کہا کہ آپ نے درخواست میں سیکشن 20 کا ذکر ہی نہیں کیا، کیا آپ کو سیکشن 20 سے مسئلہ نہیں ہے۔عدالت نے پی بی اے کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت نے آٗندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Related posts

ملک میں حالیہ سیلاب سے 10 بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، احسن اقبال

Nehal qavi

پرویزالہیٰ اور شفقت محمود کے درمیان ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو

Rauf ansari

بلوچستان کے ضلع خاران میں دھماکہ،12 افراد زخمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment