Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کے تحت پینسٹھ روز میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کہتے ہیں؛ معاشی محاذ پر جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ عمران خان سیاسی طور پر ختم ہوچکے ہیں۔ اتحادی حکومت مشترکہ طور پر ملکی مسائل اور نفرت کا خاتمہ کرے گی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست گزار لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے وکیل عادل عزیز نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ الیکشن شیڈول دوہزار پندرہ کی حلقہ بندیوں کے بنیاد پر ہے جب کہ اسلام آباد کی آبادی آٹھ لاکھ سے بیس لاکھ ہوچکی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حکم دے کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد کو بڑھایا جائے، اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہا کہ اسلام آباد میں پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں، لہذاٰ عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پینسٹھ روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدايت کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایک سو ایک یونین کونسل کا اعلان کیا۔ بلدیاتی حکومت کو بااختیار بنایا جائے گا۔ معاشی محاذ پر جلد عوام کو خوشخبری ملے گی عمران خان سیاسی طور پر ختم ہوچکے ہیں۔ اتحادی حکومت مشترکہ طور پر ملکی مسائل اور نفرت کا خاتمہ کرے گی۔طارق فضل چوہدری نے ملکی مسائل پر اپوزیشن جماعت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت ملکی مسائل اور نفرت کو ختم کریگی۔۔۔ اتحادیوں کےساتھ مل کر مسائل حل کریں گے نفرت کو ختم کریں گے ۔

Related posts

لاہور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Hassam alam

سیالکوٹ گیریژن میں اسلحے کے گودام میں آتشزدگی

Rauf ansari

سندھ حکومت ہماری بات سن رہی ہے، مصطفیٰ کمال

Hassam alam

Leave a Comment