Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اورصفدر کی اپیلوں پر فریقین سےدلائل طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں لیگی رہنماء مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں میں فریقین سے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو جون تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں لیگی رہنماء مریم نواز اورکپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔

مریم نواز اورکیپٹن صفدر اپنے وکلاء عرفان قادر اور امجد پرویز کے ہمراہ پیش ہوئے۔ نیب کے خصوصی پراسیکیوٹرز امتیاز صدیقی نے کیس سے معزرت کرلی جبکہ اظہر صدیق لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے، عرفان قادر نے کہاکہ نیب کے نئے پراسیکیوٹرز نے گزشتہ سماعت پر تیاری کے لیے وقت مانگا،آج وہ دونوں بھی چلے گئے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ دلائل مکمل ہو چکے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے شواہد نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کا جائزہ لیں گے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہاکہ دونوں درخواست گزار اس کیس میں ملزمان ہیں نوازشریف کا کیس تب دیکھا جائے گا، جب وہ واپس آئینگے، جون کے پہلے ہفتے سے اپیل پر سماعت شروع کرینگے۔ امید ہے 2 سے 3 ہفتے میں معاملہ نمٹا لینگے۔ فریقین اپنا اپنا گولہ بارود اکٹھا کرلیں۔

عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہاکہ نواز شریف کو ایک بار سہولت دی جائےتاکہ وہ واپس آجائیں اور پیش ہوں، نیب وکیل اس کی مخالفت کرتے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت کے سامنے ہے ہی نہیں۔جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھا کہ یہ ذہن میں رکھیں وکیل کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وکیل تبدیل ہو گا تو ہم اپیل کنندہ کو خود ہی سن لیں گے۔ عدالت ‏نے فریقین کوتیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ‏ملتوی کردی۔

Related posts

اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی

Hassam alam

وفاقی حکومت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کرنے جارہی ہے

Hassam alam

صدر مملکت کا چینی سفارتخانہ کا دورہ ، کراچی دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment