Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سوشل میڈیا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے کی درخواست ایف آٗئی اے کو ہدایت کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ کسی کو ہراساں نہ کریں۔ آپ نئے آئے ہیں، عدالت کو آپ پر مکمل اعتماد ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ تنقید ہو سکتی ہے مگر کسی کو اشتعال نہیں دلایا جاسکتا۔ ہم ڈی جی ایف آئی اے کو کسی مجاز افسر کے تقرر کی ہدایت کرتے ہیں تاکہ وہ ڈائریکٹر سائبر کرائم کوآرڈینیٹ کرے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے تین سوشل میڈیا کارکنان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ جنہیں جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت کی درخواست کررہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم یہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا رہے ہیں اگر کوئی شکایت ہو تو ڈائریکٹر سائبر کرائم کو بتائیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہ دوبارہ عدالت آئیں آپ سے پہلے جو تھے وہ کافی اس عدالت آتے تھے ۔عدالت نے درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔

Related posts

عمران خان کی5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد

ibrahim ibrahim

یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور صدر مملکت کی شرکت

Hassam alam

ملک کا پیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment