Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع ‏کوتجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت ‏نے مارگلہ ہلز نیشنل ‏پارک کی حدود کا تعین جلد از جلد مکمل کرنے اورچیف کمشنراسلام آباد کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر قائم مشہور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم بھی دے ‏دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات ‏اورتجاوزات کے خلاف کیسز پر سماعت کی. چیف جسٹس نے ‏ریمارکس دیئے کہ ہے اس چودہ سو اسکوائر ‏میل میں لاقانونیت حیران کن ہے۔ تین آرمڈ فورسز کے سیکٹر بن گئے ‏ہیں۔ آرمڈ فورسز کو کسی طور متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے، یہ عوامی مفاد میں نہیں۔ سیکرٹری دفاع ‏نے ‏یقینی بنانا ہے کہ ایسا کچھ نہ ہو کہ بعد ازاں شرمندگی کا باعث بنے۔

‏‏چیف جسٹس نے ریمارکس کہا کہ کیا گولف کورس ‏سیکورٹی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ عدالت چاہتی ہے عوام کی نظروں میں ‏آرمڈ فورسز کی عزت ‏بنے۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں کوئی سرگرمی نہیں ہوسکتی۔ یہ ‏وفاقی حکومت کی زمین ہے جہاں سے کسی کو گھاس تک کاٹنے کی ‏اجازت نہیں۔ اس زمین کی ‏ملکیت ٹرانسفر نہیں ہوئی۔ عدالت نے نیشنل پارک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے ‏نے عدالت کو بتایا کہ نیوی سیلنگ کلب گرانے کا ‏نوٹس دے دیا ہے۔ بہتر ‎گھنٹے میں سامان نہ ہٹایا گیا تو سی ‏ڈی اے آپریشن کرے گا۔ ہرادارے نے کہیں نہ کہیں تجاوزات کی ہوئی ہیں۔ عدالت نے نیوی گالف ‏کورس کو ‏آج ہی سی ڈے اے کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی۔
قراردیا کہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا ‏معاملہ ہے۔ نینشںل پارک میں غریب آدمی نہیں جاسکتا۔ نینشںل پارک کو ایلیٹ ‏کلاس ہی تباہ کر ‏رہی ہے۔ عدالت نے ‏انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو نیشنل پارک میں تعمیرات سے ‏ہونے والے نقصان کے تخمینے پر مبنی رپورٹ پیش ‏کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Related posts

پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے

Hassam alam

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

Hassam alam

نیب آرڈیننس میں ترمیم شیطانی ذہنیت کا واضح مظہرہے، شہبازشریف

Rauf ansari

Leave a Comment