Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرے لیکن جرمانہ اور نااہلی نہیں کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت کی،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرے، نوٹس پر جرمانہ اور نااہلی نہیں کرے گا،الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف کوئی حتمی فیصلہ نہ دے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 اپریل کو فریقین سے مزید دلائل طلب کر لیے۔

Related posts

اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، آصف علی زرداری

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، عثمان بزدار

Hassam alam

جو میرٹ پر ہوتا اسے آرمی چیف بناتا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment