Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی سمیت ڈی ایم سیز اور ٹریفک حکام سے شہر کراچی میں منظور شدہ پارکنگ مقامات اور فیس وصولی کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے غیر قانونی فی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت کا کہنا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ پارکنگ بنا دی گئی ہے لوگوں سے زبردستی فیس وصول کی جاتی ہے ورنہ گاڑی اٹھوا لی جاتی ہے

عدالت نے ریمارکس دئے کہ پورے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہوتے ہیں، اور فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بیٹھائے ہوئے ہیں، فیمیلیز کے ساتھ لوگوں کو بھی تنگ کیا جاتا ہے،،اگر کسی کے پاس کے 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ ان معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں۔

سندھ پولیس اور ٹریفک حکام دونوں ہی اس سے لا تعلق ہیں، دونوں کہتے ہیں کہ یہ ان کا مسئلہ نہیں ہے، عدالت نے 31 جنوری تک منظور شدہ پارکنگ علاقے ، فیسز وصولی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دیتے فی الوقت فوری طور غیر قانونی پارکنگ فیز وصولی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Related posts

کراچی: عدالت نے خاتون سے دست درازی کرنے والے کو سزا سنا دی

Hassam alam

انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، آرمی چیف

Hassam alam

فوجی قیادت کا افغانستان زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment