Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان قرض کی نئی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔ نئی شرائط کے تحت پیٹرول مزید مہنگا اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ سے متعلق تفصیلات طے پا گئی ہیں ۔۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجٹ کا حجم نو ہزار نو سو ارب ہوجائے گا، بجٹ حجم دس جون کو پیش کردہ بجٹ سے تقریباً چار سو ارب روپے زائد ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے فی لیٹر لیوی عائد کی جائے گی۔ نئے مالی سال میں حکومت اخراجات کم اور ٹیکس وصولی بڑھائے گی۔ نئے سال میں انکم ٹیکس کا ہدف پچپن ارب تک بڑھایا جائے گا۔ چھ سے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ڈھائی فیصد ٹیکس ہوگا۔

Related posts

نوازشریف کو اب سچ بول کر وطن واپس آنا ہوگا،جاوید لطیف

ibrahim ibrahim

بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، وزیر اعظم

Hassaan Akif

پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment