Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغان عوام کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جتنی مشکلات افغانستان کے عوام نے اٹھائیں کسی اور ملک نے نہیں اٹھائیں ۔افغانستان کے حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایاہے ۔افغانستان چار دہائیوں سے خانہ جنگی کا شکار رہا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان 40 سال خانہ جنگی کا شکار رہا ہے اور افغانستان کی بیرونی امداد بند ہو چکی ہے۔دنیاکے کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باعث اطمینان ہے کہ کانفرنس میں شریک تمام مہمان افغانستان کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔افغانستان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔افغانستان کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔یہ افغان عوام کی بقاء کا معاملہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہے کہ افغان عوام کی مددکےلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔دنیا کو افغان ثقافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کا بینکنگ کا نظام جمودکاشکارہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہے۔افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے معاملات حساسیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیاکی طرح ہماری معیشت بھی کورونا سے متاثرہوئی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جان کی قربانی دی۔ایک مستحکم افغانستان ہی خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔فلسطین اور کشمیری عوام ہماری طرف دیکھ رہےہیں۔امید ہے کہ او آئی سی پرامن افغانستان کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related posts

لاہوردھماکے کے بعد انسانیت سے عاری افراد لوٹ مار میں مصروف رہے

Rauf ansari

متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں پاس قوانین مسترد کردیئے

Rauf ansari

ملتان میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مٹھائیاں مہنگی ہوگئیں

Hassam alam

Leave a Comment