پی ڈی ایم کا 6 مئی کو یوم حرمت ﷺمنانے کا اعلان

لاہور: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 6 مئی بروز جمعہ کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا اعلان کردیا ۔ نماز جمعہ کے بعد تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرزپر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ورچول اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے متفقہ طور پر چھ مئی بروز جمعہ کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نماز جمعہ کے بعد تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

اسٹرینگ کمیٹی نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی جبکہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس عید کے بعد بلانے کا بھی فیصلہ ہوا اور آئندہ کی سیاسی حکمت طے کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More