Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

غیر مقبول فیصلوں سے معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کردیا، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل اور غیر مقبول فیصلوں کے ذریعے معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کر دیا ہے ۔ مستقبل میں ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے معیشت کے مختلف شعبوں میں وسیع بنیادوں پر اصلاحات کی گئیں۔ کورونا کے باوجود معاشی استحکام کا حصول حکومت کی موثر پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا بین الاقوامی ادارے اور عالمی جریدے بھی اعتراف کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی تاکہ عام آدمی تک معاشی ترقی کے ثمرات پہنچ سکیں۔

Related posts

مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

Hassam alam

کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے،فیصل جاوید

ibrahim ibrahim

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے، سراج الحق

Hassaan Akif

Leave a Comment