اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آرہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ووٹرز ہر قسم کے دباؤ اور ہراساں کرنے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ووٹرز خصوصاَ خواتین جنہوں نے ابھی تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔
