Urdu
پاکستان تازہ ترین

کرپشن معاشرے کو تباہ کردیتی ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں،میری ساری جدو جہد کرپٹ اشرافیہ کے خلاف ہے،کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ کرپشن معاشرے کو تباہ کردیتی ہے،غریب ممالک وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب نہیں،غریب ممالک کی غربت کی وجہ کرپٹ حکمران ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا،بھٹو اور شریف خاندان خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں،جب ان دونوں کو اقتدار ملا تو انہوں نے پیشہ بنانا شروع کردیا،یہ درحقیقت دونوں سیاسی جماعتیں نہیں تھیں،یہ دو مک مکا کیے بیٹھے دو خاندان تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو خطے میں بحران پیدا ہوسکتاہے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے،بی جے پی کی فسطائی حکومت خطے کیلیے خطرناک ہے،اسلام کو بدنام کیا جاتا ہے تو مسلم ممالک کی جانب سے ردعمل نہیں آتا،مسلم ممالک کے رہنماؤں نے کبھی مغرب کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کی،اسی لیے ہمیں اسلاموفوبیا کا سامنا ہے۔

Related posts

آصف زرداری کی زرداری قبیلے کے زعماء سے ملاقات

Rauf ansari

ڈی ایم جی سمیت مختلف گروپس کے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Rauf ansari

شدید گرمی میں بجلی کا بحران: ملک کے مختلف حصوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

Hassam alam

Leave a Comment