Urdu
پاکستان تازہ ترین

کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی ترجیح ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدن والے افراد کیلیے گھر بنانا مشکل ہے،بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کیلیے قرض دینا شروع کیا،کم آمدن والوں کی کبھی کسی حکومت نے مدد نہیں کی،کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کسی حکومت نے بھی کم آمدن والے افراد کی مدد نہیں کی۔ پیسے والے افراد تو بآسانی گھر تعمیر کرسکتے ہیں متوسط اور غریب طبقے کے لیے اپنا گھر بنانا انتہائی مشکل تھا،بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ فراش ٹاؤن میں 670 کنال پر 4 ہزار 400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہےہیں، جس میں 2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ میں اندراج شدہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوں گے ، 400 اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کے لیے اور 2 ہزار اپارٹمنٹس متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مختص کیے گئے ہیں، اور ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں ہماری کوشش ہے کہ جتنا ایک ماہ کا کرایہ ہو اتنی ہی قسط ہو۔

Related posts

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی منتقل کرنے کا حکم

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار

Hassam alam

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کرلی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment