Urdu
پاکستان تازہ ترین

راوی اربن منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ بولے کہ حکومت نے راوی اربن پراجیکٹ کیس کو صحیح طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کیا۔ راوی کو بچایا جائے گا،اسلام آباد کے بعد دوسرا شہر پلاننگ کے تحت بن رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ بنڈل جزیرے پر بھی نیا شہر بنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں، عدالتوں کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن راوی اربن پراجیکٹ پر حکومت نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، یہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں ، نیا شہر بسایا جا رہا ہے، یہاں ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راوی اربن بیس ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ،اس منصوبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے، ملکی تاریخ میں بہت دیر کے بعد اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کےساتھ ہمیں نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر پھیلتے گئے تو گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکیں گی،ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راوی کوبچایا جائے گا، بیراج بنائیں گے،اسلام آباد کے بعد دوسرا شہرپلاننگ کے تحت بن رہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بنڈل جزیرے پربھی نیا شہربنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے پہلے فیز میں چوبیس ارب کی سرمایہ کاری ہوئی۔ منصوبہ لاہور کے وسط میں بین الاقوامی معیار کے کاروباری مرکز و رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا۔

Related posts

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Hassam alam

آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، شیخ رشید

Hassam alam

بنی گالہ کی زمین خریدنے کیلئے سابقہ اہلیہ نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دیے

Hassam alam

Leave a Comment