Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان سے صوبے مین حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہوں میں مناسب سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو گوادر اور تربت میں بارشوں سے متاثرہ افراد کو فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے مناسب انتظامات کا حکم دیا ہے۔ پناہ گاہوں میں موجود افراد کو گرم کپڑے، ٹوپیاں، جرابیں وغیرہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرد موسم میں پناہ گاہ آنے والوں کا مکمل احساس کیا جائے وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آبا دمیں جی نائن، پشاور روڈ، شہزاد ٹاؤن، منڈی موڑ، بہارہ کہو اور ترنول کی پناہ گاہوں میں سامان تقسیم کیا جائے گا۔

Related posts

لوٹ گھسوٹ میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں، عامر خان

Hassaan Akif

ایوان میں صدرعارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ

Rauf ansari

کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

Hassam alam

Leave a Comment