Urdu
پاکستان تازہ ترین

حق کا راستہ دشواریوں سے بھرپور ہے ،عمران خان

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کی فعالیت سے متعلق تقریب، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں حق کا راستہ دشواریوں سے بھرپور ہے ۔ معاشرے کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے۔برائی کو برائی نہ سمجھا جائے اور محنت کرنا ختم ہوجائے تو معاشرہ ختم ہوجاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی تھارٹی کے فعال ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ کی کوششوں کے بعد یہ اتھارٹی فعال ہوسکی، ہمیں نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے ۔نبی کریمؐ کی سیرت پڑھی تو میری زندگی میں تبدیلی آئی، حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پونے چار ارب روپے رکھے جائیں۔ایک شخص اربوں کی چوری کر کے بیرون ملک بیٹھا ہے، یہاں کہا جا رہا ہے اسے تقریر کرنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور سب سے زیادہ افسوس ناک یہ ہے کہ شرم کے سبب ایسے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہورہے، متاثرہ خاندان پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

Related posts

سعودی وزارت خارجہ کی بھارت کے گستاخانہ بیانات پر شدید مذمت

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل 7، ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

Hassaan Akif

آخری سیاح کو محفوظ مقام پر پہنچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، میجر جنرل واجد عزیز

Hassaan Akif

Leave a Comment