لندن:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تو ہم نے ہٹا دیا ہے مگر عمران نے جو نقصان جمہوریت، خارجہ پالیسی اور معیشت کو پہنچایا ہے اب ہم نے مل کراس کا مقابلہ کرنا ہے۔
لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت، خارجہ پالیسی اور معیشت کونقصان پہنچایا ہے تاہم اسے ہم نے ہٹا دیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجونقصان پہنچایا ہے اب ہم نے مل کراس کا مقابلہ کرنا ہے۔