Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاق کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے ، گورنر سندھ

کراچی: گورنر ہاوس میں گیارہویں سالانہ ونٹیج کار ریلی کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آٹے اور چینی کے معاملے پر سیاست کرنا بند کرے ، صوبے بھر میں آج بھی سب سے زیادہ شوگر ملز آصف علی زرداری اور انکے ساتھیوں کی ہیں ۔ سندھ حکومت مصنوعی بحران کا دکھاوا کرکے محض ہمیں تنگ کر رہی ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیا کے آٹھ ممالک میں سے آج بھی پیٹرول ملک میں سب سے سستا ہے ، حکومت مہنگائی کا خاتمہ تو چاہتی لیکن وفاق کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے ۔

ایم کیو ایم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ انکی ہم سے علیحدگی کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں ۔

اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی تا پشاور کار ریلی کا افتتاح بھی کیا ۔

Related posts

پی ایس ایل 7: پہلا ڈبل ہیڈر آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

Rauf ansari

روپے کی اڑان جاری ڈالر کی قیمت میں مزید دو روپے سے زائد کی کمی

Nehal qavi

Leave a Comment