Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ

دبئی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نےایکسپو دوہزار بیس دبئی کا دورہ کیا اورپاکستان پویلین کےڈیزائن میں جغرافیائی،آب وہوا،ثقافتی اورنسلی عکاسی کوفقیدالمثال قرار دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے دورہ کےموقع پرایکسپو 2020دبئی کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان، متحدہ عرب امارات میں مندوب پاکستانی سفیر افضال محمود، قونصل جنرل حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پاکستان پویلین رضوان طارق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستانی سفیر افضال محمود اور ڈائریکٹر پاکستان پویلین رضوان طارق نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پویلین کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پرگورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا ملک کرہ ارض کے متنوع ترین خطوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین کی ڈیزائن میں جغرافیائی،آب وہوا،ثقافتی اورنسلی عکاسی فقیدالمثال ہے۔پاکستان کے معروف بصری فنکار کے ڈیزائن نے ایکسپو کے منتظمین اور زائرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پہلے دن آٹھ ہزار جبکہ پہلے ہی ہفتے میں 55 ہزار زائرین کا پاکستان پویلین دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان ایک منفرد تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

Related posts

روس یوکرین جنگ، ننھے کتے کو صدارتی اعزاز دیا گیا

Hassam alam

بابائے قوم کا یوم پیدائش: مسلح افواج کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

Hassam alam

حصص بازار میں مثبت رجحان، 100نڈیکس میں138 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment