Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی میرے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا کہ میں پاکستان کے علاوہ کہیں او رہنا چاہتا ہوں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کے اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا، قوم کا اداروں کو پیغام ہے، ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو، اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، مقدمات سے ڈرنے والا نہیں ہوں، اب قوم پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، اداروں سے پوچھتا ہوں کرپشن کے خلاف ٹھیکہ کیا میں نے اکیلے ہی لیا ہوا ہے، کیا اداروں کو دکھائی نہیں دے رہا کرپٹ لوگ ملک تباہ کردیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100 ارب روپیہ معاف کیا، انہوں نے اپنے کیس بچانے کیلئے نیب کو ختم کر دیا، کیا ساری ذمہ داری میری ہے، قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے سب سن لیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت والوں، آصف زرداری، فضل الرحمان سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نےصدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا، شریف خاندان کا سارا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوتی ہے نواز شریف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، آصف زرداری بھی بہت عرصے باہر رہے ہیں، ان کی جائیدادیں بھی باہر ہیں، ملک نیچے جاتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے 2 دفعہ زرداری پر کیس کر کے اسے جیل میں ڈالا، آج سارے اکٹھے ہو کر پاکستانیوں کا خون چوسنے آئے ہیں، ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کا اداروں کو پیغام ہے، ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سےملک کو بچالو۔

Related posts

وزیراعظم کی زیرصدارت کلائمنٹ چینج کمیٹی اجلاس

Rauf ansari

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی،این ڈی ایم اے نے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا

Zaib Ullah Khan

صدرِ مملکت اور چیف جسٹس عوام کی امیدوں پر پورا اتریں

Hassam alam

Leave a Comment