Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

بیجنگ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، وزیراعظم کےدورےسے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں جاری ہیں، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں فراہم سہولتوں سےآگاہ کررہےہیں جبکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیراعظم کےدورےسےچینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔

Related posts

اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاجی اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے

Hassam alam

امریکانے قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات منسوخ کردئیے

Rauf ansari

فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد میں پیش پیش

Hassam alam

Leave a Comment