اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، عمران خان


پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بہت عرصے سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سماعت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔ گرفتاری سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More