امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز بیرونی سازش کے ذریعے اقتدار میں آئے، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور کے حلقے پی پی 168 میں ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اس حلقے کے نوجوان کسی صورت ضمیر فروش کو ووٹ نہ دیں۔ کارکن گھر گھر جا کر کہیں کہ لوٹوں کو ہرانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو اس لئیے شکست دینی ہے کہ انہوں نے بیرونی سازش کے تحت ہمارے آئین کو توڑا اور عوام پر مسلط ہوئے ہیں۔ پاکستانیوں کےقائد اور رہبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ اور نبی کرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہ جھکنے کا درس دیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More