Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں۔ جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد قریب آئے گی ان میں سے زیادہ تر ارکان واپس آجائیں گے۔

راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیر خریدنے کے لیے ایک منڈی لگی ہوئی ہے۔ یہ حلال کا پیسہ نہیں ہے بلکہ سندھ حکومت کے پاس ہے جو کہ عوام کا ہے اور چوری کے ذریعے حاصل کیا گیا پیسہ ہے۔ اور اسی پیسے سے لوگوں کو خریدا جارہا ہے۔ پیسوں کے بڑے بڑے تھیلے آرہے ہیں،۔ اگر ہمارا ملک پیچھے رہ گیا ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ پیسہ بنانا۔ پیسوں سے لوگوں کو خریدنا اور پیسے باہر بھیج دینا۔

عمران خام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں ہے کہ کوئی سیاست دان پیسے لے کر کسی اور پارٹی میں چلا جائے۔ وہاں کا عوام کا اتنا خوف ہے کہ کوئی ایسی حرکت بھی نہیں کرسکتا۔ ہمارے کچھ لوگ جذبات میں آگئے اور سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔ انہیں کہتا ہوں کہ پرامن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن کوئی تصادم نہ کریں۔ ساری قوم کے سامنے نظر آگیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں کیا ہورہا ہے۔ جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کے قریب پہنچیں گے میں ضمیر فروشی پر قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں۔ ان میں سے زیادہ تر واپس آجائیں گے کیوں کہ وہ عوام کادباؤ دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب چھانگا مانگا کی سیاست ہوتی تھی تو اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا۔ لیکن آج سوشل میڈیا موجود ہے جو ہرچیز سامنے لے آتا ہے۔ 27 تاریخ کی پیش گوئی ہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں آج تک اتنی پبلک جمع نہیں ہوئی ہوگی۔ کیوں کہ قرآن کے حکم کے مطابق اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا فرض ہے۔ عوام 27 تاریخ کو بتائے گی کہ کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمزریسلنگ: پاکستان کے مزید دو میڈلز

Nehal qavi

سراج الحق کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

Rauf ansari

عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment