Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدرر شجاعت حسین اور رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیرچوہدری مونس الہی،چوہدری سالک شافع حسین ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیرفوادچوہدری،حماداظہر،خسروبختیاربھی شریک ہوئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ وزیراعظم اورچوہدری برادران کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نےملکی معاملات پرچوہدری برادران کواعتمادمیں لیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زداری،صدر مسلم لیگ نون شہبازشریف ، امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورایم کیوایم پاکستان کاوفد ملاقات کرچکاہے۔

Related posts

صدر کا کابینہ سے حلف لینے سے انکار، تقریب ملتوی

Rauf ansari

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر دیئے

Nehal qavi

شیری رحمان کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment