مہنگائی کا زمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب عمران خان حکومت چھوڑ کر گئے تو ایک ڈالر 189 روپے کا تھا۔ آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ 1947ء سے 2018ء تک قرضہ پچیس ہزار بلین تھا۔ ساڑھے تین سال میں 43 ہزار بلین قرضہ پہنچ گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران سابق حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے۔ موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں۔ ‏ہمارا فوکس صرف اور صرف مہنگائی کم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔ اپنی شکست دیکھ کر معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ہر جلسے میں استعمال ہو رہا ہے۔ عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں؟ حکومت نے عمران خان کو سیالکوٹ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکا۔ تحریک انصاف والے پریس کانفرنس میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں آرہا ہوں۔ آپ کو روک کون رہا ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان خونی مارچ کی کال دیں گے تو راناثنااللّٰہ کی عوام کو بچانےکی ذمہ داری ہے۔ ملک میں خونی مارچ کرنے کا کسی کو حق نہیں۔ عمران خان نالائق ہیں جنہوں نے نوجوانوں سے نوکریوں کے حوالے سے جھوٹ بولا۔ عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دے کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔ آپ نے چارسال ملکی معیشت تباہ کی ہے۔ جب آپ کو پتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہو رہی ہے توآپ نے غیرقانونی سبسڈی دی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے فاشسٹ رویئے کو اب بند ہونا چاہیے۔ عمران خان نے پاکستان کی عوام کو بھوکا کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More