Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان اختلافات کی خبر بے بنیاد ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی کے کے درمیان تلخ جملوں کےتبادلہ کی خبروں کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بے بنیاد اورحقائق کے منافی قرار دے دیا۔ عمران خان کی جانب سے کسی بھی افسر کی تعیناتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب یا چیف سیکرٹری پر دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی نے صوبے میں تمام تر تعیناتیاں قانون اورمیرٹ کے تحت کی ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے خبر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارورائی کا بھی عندیہ دے دیا۔

Related posts

عمران خان کا اسمبلی سے استعفے نہیں دینا کا فیصلہ

Rauf ansari

حکومت نے عمران خان کے پوسٹرز اور اسکرینیں اتارلیں،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

روس یوکرین صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا

Hassam alam

Leave a Comment