Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس اور موسمیاتی تبدیلی بارے عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

پرنس آف ویلز نے وزیراعظم عمران خان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات پر مبارکباد دی ۔ ساتھ ہی شہزادہ چارلس نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

پرنس آف ویلز نے افغانستان اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وسیع تر عالمی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Related posts

امریکا کا افغان عوام کی مدد کیلئے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار جوان شہید

Nehal qavi

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا،وفاقی وزراء

ibrahim ibrahim

Leave a Comment